Buy website traffic cheap


امریکی صدر نے اہلیہ کی 70 ویں سالگرہ انوکھے انداز میں منائی

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے امور مملکت کو ایک طرف رکھتے ہوئے ہورے دن اپنی شریک حیات جل بائیڈن کی 70 ویں سالگرہ انتہائی خوشگوار موڈ میں اور بڑے انوکھے انداز سے منائی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے اہلیہ جل بائیڈن کی 70 ویں سالگرہ پر پورا دن ایک ساتھ گزارا۔ سالگرہ کی خوشی منانے کے لیے جوبائیڈن نے اپنے ا?بائی ریاست ڈیلاویر کے ساحل ری ہو بوتھ کا انتخاب کیا۔ دونوں کی خوشی دیدنی تھی۔

اس موقع پر امریکی صدر جوبائیڈن اور ان کی اہلیہ نے ساحل کے نزدیک پارک میں بائیسکل ٹریل پر سائیکل بھی چلائی۔ پارک میں جوڑے کی امد کے منتظر افراد نے ”ہیپی برتھ ڈے تو یو“ نغمہ گا کر خاتون اوّل کا استقبال کیا۔

ٹریل پر سائیکلنگ کی تصاویر سوشل میڈیا ہر وائرل ہوگئیں اور امریکی خاتون اوّل کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کا تانتا بندھ گیا۔ صارفین نے جوڑے کو سالگرہ کو پکنک کی طرح منانے پر خوشگوار حیرت کا اظہار بھی کیا۔