Buy website traffic cheap


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو دھمکی دیدی

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی بحری جہازوں کو خوفزدہ کرنے کی صورت میں ایرانی بوٹس تباہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے امریکی بحریہ کو ہدایت کی ہےکہ اگر ایرانی مسلح بوٹس امریکی جہازوں کو خوفزدہ کریں تو انہیں تباہ و برباد کردیا جائے۔عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے اپنی ٹوئٹ میں ایرانی بوٹس کی جانب سے امریکی بحری جہازوں کو دھمکانے کے حوالے سے کسی واقعے کا ذکر نہیں کیا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ایرانی مسلح بوٹس امریکی بحری جہازوں کے قریب آئیں تو امریکی نیوی انہیں تباہ کردے گی۔عرب میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس میں بریفنگ کے دوان امریکی صدر نے مزید کہا کہ اب ہم اسی پر برقرار نہیں رہیں گے اگر وہ (ایرانی) ہماری شپس، کریو ممبران اور سیلرز کو خطرات میں ڈالیں گے تو میں انہیں یہ نہیں کرنے دوں گا اور ہم انہیں پانی سے باہر اٹھا کر پھینک دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک دھمکی ہے، جب وہ ہمارے جہاز کے انتہائی قریب آتے ہیں اور ان کے پاس ہتھیار ہیں، ان کی مسلح کشتیوں میں بھی بہت اہم ہتھیار ہیں مگر ہم انہیں نشانہ بناکر پانی سے باہر پھینک دیں گے۔