Buy website traffic cheap


دفتر خارجہ کی اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے امریکی دباو کی تردید

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے پاکستان پر دباو کی میڈیا رپورٹس کی تردید کرتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے وزیراعظم پر امریکی دباو کی خبریں من گھڑت ہیں، وزیراعظم عمران خان واضح طور کہہ چکے ہیں کہ فلسطین کے مسئلے کے منصفانہ حل تک پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا، وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا تھا کہ اس سلسلے میں پاکستان کی پالیسی قائداعظم کے وڑن پر مبنی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم کے ریمارکس اس موضوع پر پاکستان کے موقف کی غیر واضح تصدیق ہیں، عمران خان کے واضح موقف کے بعد بے بنیاد قیاس آرائیوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے، پاکستان 1967 سے قبل کی سرحدوں اور دارالحکومت القدس پر مشتمل فلسطین کا حامی ہے اور 1967 سے قبل کی سرحدوں اور القدس الشریف کو دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرتا ہے۔
زاہد حفیظ چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ ، او آئی سی کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کے مطابق مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کا حامی ہے۔