Buy website traffic cheap


امریکا:نامعلوم شخص نے ریستوران کو 10ہزار ڈالر ٹپ دیدی

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس لاک ڈاﺅن سے ایک روز قبل ایک نامعلوم شخص نے ریستوران کے پورے عملے کو بطور ٹپ 10 ہزار ڈالر دیئے ہیں۔فلوریڈا کے شہر نیپلز میں واقع اسکیلٹس نامی ریستوران نے اپنے فیس بک پیج پر کہا ہے کہ سخاوت کے اس عمل سے پتا چلتا ہے کہ دنیا میں اس وقت بھی غیرمعمولی طور پر زبردست لوگ موجود ہیں۔

ہوٹل انتظامیہ نے بتایا کہ یہ خطیر رقم تمام ملازمین میں یکساں تقسیم کی جائیں گی۔ریستوران انتظامیہ کے مطابق ان کے بہت سے گاہک مستقل ہیں لیکن ادارہ ان سب کے نام نہیں جانتا جس کی وجہ سے رحم دل شخص کو تلاش کرنے میں مشکل پیش آرہی ہے۔