Buy website traffic cheap


یوکرائن پر تناﺅ میں کمی کیلئے امریکا اور روس کے درمیان مذاکرات کا آغاز

جنیوا: امریکا کی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات کی جس میں یوکرائن کے معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنیوا میں ہونے والی ملاقات میں امریکی اور روسی نائب وزرائے خارجہ نے یوکرائن کے معاملے سمیت میزائلوں اور فوجی مشقوں سے متعلق بڑھتے ہوئے تناو کو کم کرنے کے لیے باہمی اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔

امریکا کی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ایسے باہمی امور کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے کہ جو دونوں ممالک کی سلامتی کے مفادات سے وابستہ ہیں۔

تاہم امریکی نائب وزیر خارجہ نے ایک بار پھر متنبہ کیا کہ اگر روس نے یوکرین پر چڑھائی کی تو اسے اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

دوسری جانب روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے ملاقات کے بعد صحافیوں سے علیحدہ گفتگو میں کہا کہ ہم نے یوکرین پر حملہ نہیں کرنے کی یقین دہانی کرائی ہےتاہم اس بات پر بھی زور دیا کہ مخصوص حالات میں کچھ بھی ممکن ہے۔