Buy website traffic cheap


امریکی سینٹ میں چین کا مقابلہ کرنے کیلئے بل منظور

واشنٹگن :چین کا مقابلہ کرنے کیلئے امریکی سینیٹ میں بل منظور ہو گیا، امریکی سینٹ نے چین کا مقابلہ کرنے کے لئے190 ارب ڈالرکے پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔

رائٹرز کے مطابق بل 32 کے مقابلے میں 68 ووٹوں سے منظور کیا گیا، 190 ارب ڈالر کی مدد سے امریکا ٹیکنالوجی اور صنعتی میدان میں چین کا مقابلہ کرے گا۔

ٹیلی مواصلات کے آلات، امریکی پیداوار اور تحقیق میں اضافے کے لیے 54 بلین ڈالرز مختص کیے گئے ہیں۔ جس میں 2 بلین ڈالرز کی رقم خودکار سازوں کے لیے چپس کے لیے دی جائے گی، جس کی پیداوار میں بڑے پیمانے پر کمی واقع ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے بل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ “ہم 21 ویں صدی کو جیتنے کے مقابلے میں ہیں اوراب واپس نہیں جا سکتے”۔

سینیٹر چک شمر نے چین کو ایک بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم اب اگر کچھ نہیں کریں گے تو سپر پاور کی حیثیت کھو بیٹھیں گے۔

قانون دستخط کے لیے وائٹ ہاوس میں جوبائیڈن کے پاس جانے سے پہلے ایوان نمائندگان کے پاس منظوری کے لیے پیش کیاجائےگا۔

امریکی حکومت اتحادیوں کی مدد سے بھی چین کا بڑھتا اثرورسوخ کم کرنے کی کوشش کرے گی۔