
امریکا میں مکئی و سویابین کے نرخوں میں کمی

واشنگٹن ( ماینٹرنگ ڈیسک)امریکا میں مکئی اور سویابین کے نرخوں میں کمی جبکہ گندم میں اضافہ ہوا۔
شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں مکئی کے جولائی کے لیے سودے 3.25 سینٹ کم ہوکر 3.25 ڈالر فی بشل طے پائے۔سویابین کے جولائی کے لیے سودے 1.75 سینٹ کمی کے ساتھ 8.74 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔
گندم کے جولائی کے لیے سودے 0.50 سینٹ اضافے کے ساتھ 4.85 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔