شام سے امریکی افواج کے انخلاکے بعد کرد فورسزنے اہم ترین یورپی ملک سے مدد مانگ لی
لاہور(ویب ڈیسک): امریکی حکومت کی جانب سے شام سے فوج واپس بلانے کے اعلان کے بعد امریکی حمایت یافتہ ‘کرد فورسز’ ایک نئی مشکل سے دوچار ہوگئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق شام کی کرد فورسز نے امریکی انخلا کے اعلان کے بعد فرانس سے فوجی مدد کا مطالبہ کیا ہے۔چینل کی رپورٹ کے مطابق سیرین ڈیموکریٹک کونسل کے ایک وفد نے شمالی شام سے امریکی فوج کے انخلا کے اعلان کے بعد فرانسیسی حکام کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں امریکی اعلان کے نتائج اور مضمرات پر بات کرنے کے ساتھ ساتھ پیرس سے مدد کا بھی مطالبہ کیا گیا۔شام میں کردوں کی نمائندہ ڈیموکریٹک کونسل کے سیاسی بیورو کی عہدیدار الھام احمد نے فرانس سے شمالی شام کے علاقوں کو نو فلائی زون قرار دینے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں ترکی کی طرف سے ممکنہ حملے کے لیے اپنی فورسز تعینات کرنا پڑتی ہیں تو اس کے نتیجے میں داعش کے خلاف جاری کارروائی روک جائے گی اور داعشی جنگجوؤں کو اس کا فائدہ پہنچے گا۔الھام احمد نے شام میں داعش کے خلاف سرگرم عالمی اتحاد سے اپیل کی کہ وہ داعش کے خطرات کے مکمل خاتمے تک اپنا مشن جاری رکھیں۔
اہم ترین اسلامی ملک کے وزیرِخارجہ پاکستان پہنچ گئے
لاہور(ویب ڈیسک): ترک وزیرِخارجہ سلیمان سوئلوپاکستان پہنچ گئے ہیں جہاں وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی نے ان کا استقبال کیا. میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک وزیر داخلہ سلیمان سوئلو پاکستان کے دورے پر اسلام آبادپہنچ گئے،وہ دورے کے دوران پاکستانی حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے جس میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وزیرمملکت شہریارآفریدی نے ترک وزیرداخلہ کااستقبال کیا۔ ترک وزیرخارجہ کی وزیراعظم پاکستان ، چیف آف آرمی سٹاف اوروزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں متوقع ہیں.