Buy website traffic cheap

لیک

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شیڈول لیک ہوگیا

لاہور(ویب ڈیسک): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی روزانہ کی مصروفیات پر مشتمل شیڈول لیک ہونے پر حکومت نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔امریکی صدر کی خاتون مشیرہ میڈلین سٹرہوٹ نے صدر کے شیڈول کے لیک کیے جانے کو ’’بداعتمادی کا ناجائز استعمال‘‘ قراردیا ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ’ٹویٹر’ پر ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ صدر روزانہ سیکڑوں ایسی ملاقاتیں اور رابطے کرتے ہیں جو ان کے شیڈول میں درج نہیں ہوتے۔ صدر ٹرمپ موجودہ تاریخ کے دیگر صدور سے کہیں زیادہ محنت اور مشقت کرتے اور قوم کی خدمت بجا لاتیہیں۔خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے روزانہ کے شیڈول کی تفصیلات حال ہی میں سامنے آئی ہیں۔ اس شیڈول سے ظاہر ہوتا ہے کہ صدر کا ایک بڑا وقت غیر اعلانیہ سرگرمیوں میں صرف ہوتا ہے جبکہ ان کی ٹیم کا کہنا ہے کہ صدر بہت مشقت کے ساتھ کام کرتے ہیں۔