Buy website traffic cheap


امریکہ کا انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ہندوستان کوانتباہ

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ نے ہندوستان کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور ہندوستان میں مقیم مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک پر سخت وارننگ دے دی ہے ۔
امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے دورہ انڈیا کے موقع پر کہا کہ ہندوستان انسانی حقوق کی سنگین خلاف وزریاں کررہا ہے اور مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک پر ہندوستان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے معاملے کو دہلی پس پشت نہ ڈالے

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ تمام افراد کو احتجاج کا حق حاصل ہے چاہے ان کا تعلق کسی بھی مذہب یا فرقے سے ہو، ہمیں سب کا احترام کرنا چاہیے۔

افغانستان کے حوالے سے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی فورسز افغانستان سے جا ضرور رہی ہیں تاہم سفارتی سطح پر ہماری موجودگی برقرار رہے گی، ایسے بہت سے پروگرام امریکی حکومت شروع کررہی ہے جس سے افغانستان کی اقتصادی ترقی اور سیکیورٹی میں تعاون ملے گا۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ طالبان تیزی سے پیش قدمی کررہے ہیں جو انتہائی پریشان کن عمل ہے، وہ چاہتے ہیں کہ انہیں عالمی سطح پر تسلیم کیا جائے اور پابندیاں ہٹائی جائیں تاہم طاقت کے زور پر طالبان اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے، اسکا صرف ایک ہی راستہ ہے اور وہ مذاکرات کے ذریعے ان تمام معاملات کا حل ہے۔