Buy website traffic cheap

کوما

امریکہ میں 10 سال سے کوما میں رہنے والی خاتون ماں بن گئی

لاہور(ویب ڈیسک): امریکی ریاست ایریزونا میں پولیس تقریبا ایک دہائی سے کوما کی حالت میں رہنے والی ایک خاتون کے بطن سے بچے کی پیدائش پر جنسی تشدد کی جانچ کر رہی ہے۔وہ خاتون فینکس کے پاس ہیسیئنڈا ہیلتھ کیئر کے ذریعے چلائے جانے والے ایک کلینک میں زیر علاج تھی۔ہیسیئنڈا ہیلتھ کیئر نے اس بابت کوئی تفصیل جاری نہیں کی ہے تاہم اس نے کہا ہے کہ وہ اس ‘انتہائی پریشان کن واقعے’ سے واقف ہے۔ایک مقامی کمرشیئل براڈکاسٹ سٹیشن نے بتایا کہ بچہ تندرست ہے اور ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سٹاف کو خاتون کے حاملہ ہونے کا علم نہیں تھا۔فینکس پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ‘اس معاملے کی فی الحال جانچ ہو رہی ہے’ تاہم اس نے اس بارے میں مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔فینکس کے سی بی ایس سے ملحق کے پی ایچ او- ٹی وی نے بتایا کہ خاتون نے 29 دسمبر کو بچے کو جنم دیا۔ذرائع نے بتایا کہ وہاں طریق کار میں تبدیلی آئی ہے اور کسی خاتون مریض کے کمرے میں کسی مرد کے داخل ہونے کی صورت میں اس کے ساتھ کسی دوسری خاتون کا ہونا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ہیسیئنڈا ہیلتھ کیئر نے ایک بیان میں کہا اسے ‘حال ہی میں ایک انتہائی پریشان کن واقعے کا علم ہوا ہے جوکہ ہیسیئنڈا میں زیر علاج مریضوں کی صحت اور حفاظت سے منسلک معاملہ ہے۔ایریزونا کی ہیلتھ سروسز کے شعبے نے کہا کہ محکمے نے جانچ کرنے والوں کو وہاں بھیجا ہے تاکہ اس جگہ اور مریض کی جانچ کی جا سکے اور حفاظتی انتظامات میں اضافہ کیا گیا ہے۔ہیسیئنڈا ہیلتھ کیئر کا اپنی ویب سائٹ پر کہنا ہے کہ وہ ‘طبی طور پر کمزور اور دائم المریض نوزائیدوں، بچوں اور نوجوانوں کے علاوہ ان لوگوں کا علاج کرتے ہیں جنھیں ذہنی اور دماغی معذوری ہے۔