Buy website traffic cheap


امریکا کا اپنے شہریوں کو اسلام آباد میں محتاط رہنے کا مشورہ

وشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا نے اپنے شہریوں کو اسلام آباد کے بعض علاقوں میں جانے سے محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے پاکستان سفر کرنے والے اپنے شہریوں کو ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی شہری اسلام آباد کے سیکڑ جی سکس، ایف سیکس، ایف سیون، ایف ٹین اور ا?ئی نائن جاتے ہوئے احتیاط کریں کیونکہ ان سیکٹرز میں اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوا ہے۔

امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے ان علاقوں میں موبائل، پرس اور گاڑی چھیننے کی وارداتی بڑھ گئی ہیں۔