دادی کی خواہش پر پوتی ہگ ڈیوائس بناڈالی

امریکہ(ماینٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس کی عالمی وبا سے اب تک لاکھوں افراد ہلاک اور متاثر ہو چکے ہیں۔ اس خطرناک وبا نے جہاں دنیا کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے وہیں ماہرین کی جانب سے احتیاطی تدابیر بھی بتائی جا رہی ہے۔

ماہرین کی انہیں احتیاطی تدابیر میں لوگوں کو ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے یا گلے ملنے سے بھی منع کیا جا رہا ہے۔ اسی وجہ سے سماجی فاصلہ اب بے حد اہم ہو گیا ہے اور لوگ اب انہی احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے زندگی کے امور انجام دے رہے ہیں۔

امریکی ریاست الینوائے میں ایک پوتی نے بھی اپنی دادی کی گھر والوں سے ملنے اور گلے لگانے کی خواہش پوری کرنے کی ٹھانی اور ‘ہگ ٹائم ڈیوائس’ بنا لی۔ جس کے بعد دادی نے حفاظتی شیلڈ کے ذریعے اپنے پوتا پوتی اور دیگر گھر والوں کو گلے لگایا اور بے حد خوش ہوئی۔