Buy website traffic cheap


پنجاب کے پاس گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں، عثمان بزدار

لاہور:وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب کے پاس گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں، غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے حکومت اور نجی شعبے کے درمیان اشتراک ضروری ہے، تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی سید فخر امام نے وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات کی،ملاقات کے دوران وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ لوگوں کیلئے غذائی تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی ذمے داری ہے، فصلوں کی پیداوار بڑھانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے،انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے کسان کے حقوق کا تحفظ کیا ہے، گندم، گنے اور دیگر فصلیں کاشت کرنے والے کسانوں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ ملا ہے، کاشتکاروں کیلئے کسان کارڈ کا اجرا کیا گیا ہے، ماضی کی حکومتوں نے کاشتکاروں کا استحصال کیا،عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سابق دورِ حکومت میں کسان اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر احتجاج کرتے رہے ہیں۔