Buy website traffic cheap

کورونا ویکسین

عوام کا رضا کارانہ طورپرکورونا ویکسین لگوانا خوش آئند قدم ہے، وزیرِ اعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام کا رضا کارانہ طورپرکورونا ویکسین لگوانا خوش آئند قدم ہے۔

وزیرِاعظم عمران خان نے ویکسنیشن کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو تسلی بخش قراردیتے ہوئے کہا کہ بروقت ویکسینیشن اورایس او پیزپرعملدرآمد سے ہی اس وبا پرقابو پایا جاسکتا ہے اورعوام کا رضا کارانہ طورپرویکسین لگواناخوش آئند قدم ہے۔

دوسری جانب ملک بھرمیں کورونا کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرنے کے لیے ویکسی نیشن کی قومی مہم بھی جاری ہے،

گزشتہ روز تک ملک بھرمیں ایک کروڑ6 لاکھ 96 ہزار402 افراد کو ویکسین لگادی گئی ہے

جن میں سے 28 لاکھ 83 ہزارسے زائد کی مکمل خوراکیں لگ چکی ہیں جب کہ 54 لاکھ 39 سے زائد افراد کو ایک خوراک لگادی گئی ہے۔