Buy website traffic cheap


ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر کی قیمت 197 روپے تک پہنچ گئی

کراچی: ڈالر کی اونچی اڑان کا تسلسل برقرار ہے، منگل کو ڈالر کی قیمت 197 روپے ہونے کے بعد ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تاہم مارکیٹ بند ہونے تک قیمت 195.74 ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پیر کو ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں مزید 2 روپے 81 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت ایک موقع پر 196.99 روپے کی نئی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تاہم شام تک مارکیٹ میں اتار چڑھاو¿ کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قد 1.56 روپے کے اضافے سے 195.74 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔

اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپیہ 50 پیسے کا اضافہ ہوا اور قیمت 198 کی نئی بلند ترین سطح پر ریکارڈ ہوئی تاہم مارکیٹ بند ہونے تک قیمت میں کمی واقع ہوئی۔
ایک روز قبل پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاو کے بعد 1.66 روپے کے اضافے سے 194.18 روپے کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1.80 روپے کے اضافے سے 196.50 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بھی 22 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے ہیں، زرمبادلہ کے ذخائر میں تسلسل سے کمی درآمدی بل میں ریکارڈ اضافے جیسے عوامل کے باعث ڈالر کے طلب اور رسد کا توازن بگڑا۔ جو ڈالر کی قدر میں اضافے کا باعث بنا۔واضح رہے کہ ملکی میں سیاسی بحران کے باعث ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔