Buy website traffic cheap


وینا ملک آئی ایم ایف سے قرض لینے کے حکومتی اقدام پر تنقید کرنے والوں پر پھٹ پڑیں

لاہور(ویب ڈیسک) اداکارہ وینا ملک نے آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر تنقید کرنے والوں پر پھٹ پڑیں-

تفصیلات کے مطابق : اداکارہ وینا ملک نے سوشل میڈیا میں آئی ایم ایف سے قرض لینے کے حکومتی اقدام پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے، اپنی ٹوئٹ میں اہوں نے کہا کہ کیا آئی ایم ایف نے 70 سال کے دوران کبھی پاکستان کو ڈکٹیٹ نہیں، لیکن کیا یہ پہلی بار ہو رہا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستانی معیشت کو بھی ڈکٹیٹ کر رہا ہے؟ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف سے قرض لینے سے قبل شائد پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) الٹا آئی ایم ایف کو قرضہ دیا کرتی تھیں کیوں کہ اس دور میں یہاں دودھ کی نہریں بہہ رہیں تھیں جو اب پاکستان شائد پہلی بار آئی ایم ایف سے قرضہ لے رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے بتایا کہا تھا آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکیج کا پروگرام فائنل ہوگیا ہے جس کے تحت آئی ایم ایف 3 سال کے دوران پاکستان کو 6 ارب ڈالر قرض دے گا۔