Buy website traffic cheap


معروف اداکارہ وینا ملک مریم نواز پر برس پڑیں

لاہور(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ وینا ملک نے مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق :‌مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے گزشتہ روز ٹویٹ کیا جس انہوں نے لکھا تھا کہ جتنا کٹھن فیصلہ ایک باپ کا بیٹی کا ہاتھ تھامے جیل جانے کا تھا، اتنا ہی کٹھن ایک بیٹی کا اپنے محبوب والد کو جیل چھوڑ کر آنا ہے، مگر میں جاوں گی کیونکہ مقصد قومی ہے اور باپ بیٹی کے رشتوں سے کہیں بڑا ہے۔ قومی مقاصد قربانی مانگتے ہیں۔

مریم نواز کے ٹویٹ پر تنقید کرتے ہوئے وینا ملک نے لکھا کہ جتنا کٹھن فیصلہ ایک باپ کا بیٹی کا ہاتھ تھامے جعل سازی کا تھا، اتنا ہی کٹھن ایک بیٹی کا اپنے چور والد کوذلیل کروانا تھا، مگر میں جاوں گی۔‘اداکارہ وینا ملک نے یہ بھی لکھا کہ ’مقصد سیاسی اور ذاتی ہے اور باپ بیٹی کے رشتوں سے کہیں بڑا ہے، ذاتی مقاصد عوام کی قربانی مانگتے ہیں، کل کارکنوں کو استعمال کروں گی۔