Buy website traffic cheap

Chief Minister

اپوزیشن بھارتی طیارے گرانے کی فتح کو بھی متنازعہ کرنا چاہتی ہے، شبلی فراز

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اپوزیشن بھارتی طیارے گرانے کی فتح کو بھی متنازعہ کرنا چاہتی ہے۔سینیٹ میں اظہار خیال کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پشاور واقعہ 19 سال دہشت گردی کے واقعات کا تسلسل ہے، جس اہلیت سے دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑی گئی قابل تحسین ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کا بڑا کردار ہے تاہم ہمیں مل کر ان سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اپوزیشن والے اتنے اندھے ہو چکے ہیں کہ ملکی سکیورٹی کو داو پر لگادیا، ریاست کو کمزور کرنے سے دشمن اپنے مذموم عزائم میں کامیاب ہوگا، ایسا بیانیہ نہیں دینا چاہیے جو ملک میں افراتفری پیدا کرے جب کہ پیسہ لوٹ کر باہر بیٹھے لیڈرملک کیخلاف زہر اگل رہے ہیں لہذا اپوزیشن ملک دشمن بیانیے سے گریز کرے۔

MiG-21 fighter jets downed by Pakistan

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اپوزیشن دشمن کے ایجنڈے پر یہ حرکتیں کر رہی ہیں، اپوزیشن بھارتی طیارے گرانے کی فتح کو بھی متنازعہ کرنا چاہتی ہے، آزاد بلوچستان کا نعرہ دشمن کا بیانیہ ہے۔