Buy website traffic cheap


احسن خان کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران نماز ادا کرنے کی ویڈیو وائرل

کراچی: اداکار احسن خان کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران نماز پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

اداکار احسن خان گزشتہ کئی برسوں سے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کرتے آرہے ہیں۔ اور ان کی میزبانی لوگوں کو پسند بھی آتی ہے۔ اس رمضان المبارک احسن خان پی ٹی وی سے نشر ہونے والی رمضان ٹرانسمیشن ”رمضان پاکستان“ کی میزبانی کررہے ہیں اور ان کا رمضان ٹرانسمیشن کے دوران پروقار انداز لوگوں کو پسند آرہا ہے۔

تاہم حال ہی میں جس چیز نے لوگوں کی توجہ کھینچی وہ احسن خان کی دوران شو نماز کی ادائیگی تھی۔ سوشل میڈیا پر ”رمضان پاکستان“ کے سیٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیگر علما ا?پس میں کسی موضوع پر بات کررہے ہیں جب کہ احسن خان جائے نماز بچھائے نماز کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔