Buy website traffic cheap


بھارتی اداکارہ کی شوہر کے ہمراہ نماز ادا کرنے کی ویڈیو مقبول

بھارتی اداکارہ گوہر خان کی اپنے شوہر کے ہمراہ نماز ادا کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئیں

گوہر خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر اپنے شوہر زید دربار کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دونوں نماز ادا کر رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گوہر خان زید دربار کے پیچھے کھڑی ہو کر نماز ادا کر رہی ہیں۔ویڈیو کے بیک گراو¿نڈ میں بیان بھی چل رہا ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ سچی محبت کی علامت یہ ہے کہ ایک طرف شوہر نماز پڑھ رہا ہے اور اس کے ساتھ ہی بیوی بھی اپنا فرض پورا کرتے ہوئے نماز ادا کررہی ہے۔

گوہر خان نے اللہ کا شکر ادا اکرتے ہوئے ویڈیو کے ساتھ الحمدللہ بھی تحریر کیا۔ ساتھ میں انہوں نے سبحان اللہ بھی تحریر کیا اور لکھا کہ یہ دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہے۔اداکارہ کی شوہر کے ہمراہ اس ویڈیو کے لیے سوا چار لاکھ سے زائد صارفین پسندیدگی کا اظہار کر چکے ہیں۔