Buy website traffic cheap


ویتنام کی بہادر خاتون، ویڈیو وائرل

ہنوئی: ویتنام میں بہادر خاتون نے خالی ہاتھوں سے خطرناک سانپ کو پکڑ لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ویتنام کے علاقے فوتھام میں خاتون کے بغیر کسی حفاظتی اقدامات کے سانپ پکڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سانپ پکڑتے ہوئے خاتون پرسکون دکھائی دے رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قریب میں دیگر لوگ بھی موجود ہیں لیکن کسی کو سانپ کے قریب جانے کی ہمت نہیں ہو رہی اور کار میں بیٹھا ایک شخص خاتون کی بہادری کی ویڈیو بنا رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خاتون کی بہادری کی تعریف کرتے ہوئے انہیں داد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون نے صرف ماسک پہن رکھا ہے اور وہ بھی کورونا وائرس کی وجہ سے جس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔