Buy website traffic cheap


کنوئیں میں گرنے والے چیتے اور بلی کی لڑائی کی ویڈیو وائرل

نئی دہلی: بھارت میں ایک کنوئیں میں چیتا اور بلی گرگئے، بھپرے ہوئے چیتے نے بلی پر حملہ کرنا چاہا لیکن بلی بھی سینہ تان کر کھڑی ہوگئی۔ اس دلچسپ واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر میں چیتا اور بلی ایک کنوئیں میں گر گئے۔ چیتے نے پانی سے نکل کر منڈیر پر پناہ لی تو سامنے ہی بلی کو پایا اور کمزور پاکر اس پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔

بلی چیتے کے حملے سے بالکل بھی خوف زدہ نہیں ہوئی بلکہ سینہ تان کر چیتے کے سامنے کھڑی ہوگئی اور اپنے سے کئی گنا بڑے اور طاقتور جانور کو پسپا ہونے پر مجبور کردیا۔مقامی رہائشی کنوئیں کے دہانے پر کھڑے ہوکر یہ تمام منظر دیکھ رہے تھے۔ انھی میں سے کسی نے ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔ ویڈیو میں یہ واضح نہیں کہ چیتے اور بلی کو پانی سے کیسے نکالا گیا۔

دوسری جانب مغربی ناسک ڈویڑن کے جنگلات کے ڈپٹی کنزرویٹر پنکج گرگ نے میڈیا کو بتایا کہ اس بلّی کا پیچھا کرتے ہوئے چیتا کنویں میں گر گیا تھا جسے کنوئیں سے نکال کر جنگل میں چھوڑ دیا گیا۔