Buy website traffic cheap


سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے پرستاروں میں ویرات کوہلی بھی شامل

نئی دلی(ویب ڈیسک) ایک ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستان کے ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمدشاہ کے دیوانے پاکستان میں تو ہیں ہی تاہم بھارتی کپتان ویرات کوہلی بھی احمد کے دیوانے نکلے۔

تفصیلات کے مطابق : اپنی معصوم اور بھولی بھالی باتوں سے سب کو دیوانہ بنانے والے ننھے احمد کی ایک ویڈیو نے انہیں بھی دیگر سوشل میڈیا اسٹارز کی طرح راتوں رات مشہور کردیا ہے۔ احمد جہاں اپنی معصومیت کی بدولت پورے پاکستان کی آنکھ کا تارہ بن چکا ہے وہیں اس کے چرچے بھارت میں بھی پہنچ چکے ہیں۔ احمد کے پرستاروں میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی بھی شامل ہوگئے ہیں۔ حال ہی میں بھارتی کپتان کی ایک ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ احمد کے انداز میں کہتے نظر آرہے ہیں”اوئے پیچھے تو دیکھو“۔ احمد کے اس انداز نے صرف کوہلی کو ہی نہیں پورے پاکستان کو دیوانہ بنایا ہواہے۔ جب کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی احمد شاہ کی دیگر ویڈیوز میں سے اس ویڈیو کے بے حد پسند کیاگیاتھا۔واضح رہے کہ آج کل احمد مختلف ٹی وی شوز اور رمضان ٹرانسمیشن میں اپنی معصومانہ باتوں سے لوگوں کا دل جیت رہاہے۔