Buy website traffic cheap

Vitamin D may reduce the risk of heart attack in older adults

وٹامن ڈی بوڑھے افراد میں ہارٹ اٹیک کے خطرات کم کر سکتی ہے

لندن: ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے وٹامن ڈی ایک انتہائی اہم عنصر ہے اور جسم میں کیلشیئم اور فوسفیٹ کی مقدار برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ اب ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ وٹامن ڈی کے سپلیمنٹ 60 برس سے زائد عمر کے افراد میں دل کے دورے جیسے قلبی وقوعات کے خطرات کو کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔حال ہی میں برٹش میڈیکل جرنل میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق یہ مطالعہ اپنی نوعیت کا اب تک کا سب سے بڑا مطالعہ ہے، جس میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے بالخصوص ان لوگوں میں جو اسٹیٹنس یا دیگر امراضِ قلب کی ادویات کا استعمال کرتے ہیں۔تحقیق میں سائنس دانون نے بتایا کہ متعدد مشاہداتی مطالعوں میں وٹامن ڈی کی مقدار اور امراض قلب کے خطرات کے درمیان تعلق دیکھا گیا۔تاہم، کنٹرول آزمائشوں میں ایسے کوئی شواہد سامنے نہیں آئے جس سے یہ ثابت ہوتا ہو کہ وٹامن ڈی قلبی وقوعات سے بچاتا ہے۔ کنٹرول آزمائش ایسی آزمائش ہوتی ہے جس میں دو گروہوں کے درمیان موازنہ کیا جاتا ہے۔ ایک گروہ کوئی دوا اور دوسرے گروہ کو کوئی پلیسیبو(فرضی دوا) دی جاتی ہے۔مطالعوں میں موجود اس غیر یقینی کو دور کرنے کے لیے آسٹریلوی سائنس دانوں نے بوڑھے افراد کو وٹامن ڈی کی ماہوار خوراک دے کر بڑے قلبی وقوعات کی شرح میں تبدیلی کی تحقیق کا فیصلہ کیا۔