Buy website traffic cheap


عاطف اسلم کی آوازمیں درود و سلام ’سلام عاجزانہ‘ پیش کردیا گیا

کراچی: معروف گلوکارعاطف اسلم نے رمضان المبارک کے خوبصورت موقع پر درود و سلام ”سلامِ عاجزانہ“ پیش کردیا جو ریلیز ہوتے ہی مداحوں میں مقبول ہوگیا۔

عاطف اسلم نے دو روز قبل سوشل میڈیا پر بتایا تھا کہ وہ اس ماہ مقدس میں اپنی نئی پیشکش ”سلامِ عاجزانہ“ پیش کریں گے اور گزشتہ روز انہوں نے سوشل میڈیا پر ہی بتایا کہ انہوں نے ”سلامِ عاجزانہ“ ریلیز کردیا ہے۔ اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے دعا کی کہ ”یہ سلامِ عاجزانہ ہو قبول۔“

ویڈیو میں عاطف اسلم کے ساتھ علی پرویز مہدی، نعمان جاوید، احسن پرویز مہدی اور کمیل جعفری درود و سلام پڑھتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ تمام گلوکاروں کی ا?واز میں یہ خوبصورت درود و سلام ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا۔ یوٹیوب پر اس ویڈیو کو محض چند گھنٹوں میں ساڑھے چار لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عاطف اسلم اپنی آواز میں اذان دینے کی ویڈیو شیئر کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ کوک اسٹوڈیو کے لیے ریکارڈ کی گئی حمد ”وہ ہی خدا ہے“ اور قوالی ”تاجدار حرم“ بھی بے حد مقبول ہوئی تھیں۔ عاطف اسلم کی آواز میں ریلیز کیے گئے اسما الحسنیٰ کو بھی لوگوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیاتھا۔