Buy website traffic cheap

جنگ

جنگ کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے

لاہور(ویب ڈیسک): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت سے جنگ کا خطرہ اب بھی موجود ہے، اگر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور دفاع کریں گے۔صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ جنگ کا خطرہ اب بھی موجود ہے لیکن کشیدگی میں کمی دیکھنے میں آئی ہے, پاکستان جنگ نہیں چاہتا تاہم اگر مسلط کی گئی تو اپنا بھرپور دفاع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں جو کچھ ہورہا ہے وہ بھارت اور اسرائیل کی ملی بھگت سے ہورہا ہے، ہم کشمیر کی آزادی کے حامی ہیں لیکن جنگ کے خواہش مند نہیں۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کا بار بار بھارتی وزیر اعظم مودی سے رابطہ کرنے کا مقصد بھی یہی تھا کہ دنیا کو یہ پتا ہونا چاہیے کہ ہم جنگ کرنا نہیں چاہتے، ہم بتانا چاہتے تھے کہ ہم بہت کچھ کرسکتے ہیں لیکن کرنہیں رہے، ہم نے بھارتی جہاز گرایا پھر ان کا پائلٹ واپس بھی کردیا ،جنگ سے بچنے کے لیے اس سے زیادہم اور کیا کرسکتے ہیں؟۔