Buy website traffic cheap

ICC, Womens, T20, World Cup, Warm Up Matches, Pakistan

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ، وارم اپ میچزکل سے شروع ہونگے

لاہور(ویب ڈیسک): ساتویں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل وارم مرحلہ ہفتہ سے شروع ہوگا، ورام اپ مرحلے میں مختلف ٹیموں کے درمیان دس میچز کھیلے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ساتواں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 21فروری سے آسٹریلیا میں شروع ہوگا جس میں 10 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی۔ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ مرحلہ 15فروری سے شروع ہوگا جس میں مختلف ممالک کی ٹیموں کے درمیان دس میچز کھیلے جائینگے۔ پہلا میچ 15 فروری کو آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ 16فروری کو چار وارم اپ میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان، دوسرا میچ بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ کے درمیان، تیسرا میچ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان جبکہ چوتھا میچ بھارت اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔وارم اپ مرحلے میں 18فروری کو تین میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان، دوسرا میچ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جبکہ تیسرا میچ انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ 19 فروری کو ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں نیوزی لینڈ اور تھائی لینڈ کی ویمن ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی جبکہ 20 فروری کو آخری وارم اپ میچ کھیلا جائے گا جس میں بنگلہ دیش اور پاکستان کی خواتین ٹیمیں پنجہ آزمائی کریں گی۔