Buy website traffic cheap


ایڈیلیڈ ٹیسٹ کا دوسرا روز ؛ کینگروز کے سامنے پاکستانی باولرز بے بس

لاہور(ویب ڈیسک) ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے دوسرے روز بھی پاکستانی باؤلرز ناکام ہوگئے، آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے، ڈیوڈ وارنر نے ڈبل سنچری مکمل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق : کینگروز نے دو وکٹوں کے نقصان پر پاکستان کیلئے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیاہے اور اس وقت وہ 438رنز پر کھیل رہے ہیں۔جس میں نصف سے زیادہ یعنی 241 صرف ڈیوڈ وارنر کے ہیں۔وہ 311گیندوں پر241بنا چکے ہیں اور ابھی شاہینوں کا صبر آزما رہے ہیں۔ آسٹریلیا نے ٹیسٹ کے دوسرے روز 302 رنز سے کھیل کا آغاز کیا اور اس کا ایک کھلاڑی آوٹ ہوا تھا جب کہ لیبوشین اور ڈیوڈوارنر پیچ پر موجود تھے۔تاہم 369رنز پرآسٹریلیا کو شاہین آفریدی کے ہاتھوں دوسرا نقصان اٹھانا پڑا۔آفریدی نے لیبوشین کو 162 کے انفرادی اسکور پر پویلین کی راہ دکھائی۔ پانچ روزہ میچ کا پہلا دن آسٹریلوی بلے بازوں کے نام رہا جبکہ پاکستانی باولرز بے بسی کی تصویر بنے رہے۔ٹیسٹ کے پہلے دن واحد بلے باز جو پاکستانی باو¿لر کا نشانہ بنے وہ جو برنس تھے جنہوں نے آسٹریلیا کے اسکور میں صرف چار رنز کا اضافہ کیا۔ان کی وکٹ شاہین آفریدی نے حاصل کی۔ وہ وکٹ کے پیچھے کیچ آو¿ٹ ہوئے۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم کی قیادت اظہر علی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شان مسعود، امام الحق، بابراعظم، اسد شفیق، افتخار احمد، محمد رضوان، یاسر شاہ، شاہین آفریدی، محمد عباس اور محمد موسیٰ شامل ہیں۔ آسٹریلین ٹیم کی قیادت ٹم پین کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ وارنر، جو برنز، مارنوس لیبوشانے، سٹیو سمتھ، میتھیو ویڈ، ٹریوس ہیڈ، پیٹ کومنز، مچل سٹارک، نتھن لیون اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔

یاد رہے آسٹریلیا پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو ایک اننگز اور پانچ رنز سے شکست دے چکا ہے۔