Buy website traffic cheap


عمران خان کو لانے والے بتائیں یہ سوغات ہم پر کیوں مسلط کی گئی، نواز شریف

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو لانے والے جواب دیں کیوں سوغات ہمارے سروں پر مسلط کی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے لندن سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ملکی صورتحال دیکھ کر دل غمگین ہوتا ہے۔

شہباز شریف ناکردہ گناہوں کی سزا میں جیل میں ہیں، بی آر ٹی 6 سال سے مکمل نہیں ہوا، کبھی آگ لگ جاتی ہے، چھتیں ٹوٹ جاتی ہیں، ہمارے تین منصوبوں سے زیادہ خرچہ پشاور پر ہوا ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم سے پوچھیں ، غریب کے گھر میں فاقہ کشی ہورہی ہے، بچے اسکول نہیں جاسکتے، ریاستہ مدینہ کے دعوے ہیں اور حالات یہ ہیں کہ لوگ سکون سے سو نہیں سکتے۔

انہوں نے ملک کا اور کشمیر کا بیڑا غرق کردیا ہے، حکومت نے ملک کو تباہ و بردباد کردیا، ڈیڑھ کروڑ لوگ بے روزگار ہوگئے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کو لانے والے کہاں ہیں، اس قوم کو وہ بھی جواب دیں، ہم عمران خان سے نہیں پوچھتے کیونکہ ہم انہیں کوئی اہمیت نہیں دیتے، انہیں ہمارے سروں پر مسلط کردیا گیا، لانے والے جو سوغات لائے ہیں، وہ بتائیں کس خوشی میں یہ سوغات مسلط کی ہے، کیوں ملک کا مینڈیٹ چوری کیا، یہ باتیں ایک نہ ایک دن منظر عام پر آنی تھیں، حالات کو دیکھ کر چپ نہیں رہ سکتا، کوئی چپ کرانے کی کوشش نہ کرے کیونکہ اب میں چپ نہیں ہوں گا۔