Buy website traffic cheap


وسیم اور شنیرا کی بیٹی نے پاکستان آسٹریلیا کو ایک کرنے کی ٹھان لی

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اور شنیرا کی بیٹی عائلہ نے پاکستان اور آسٹریلیا کو ایک کرنے کا انوکھا قدم اٹھالیا۔

شنیرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں وسیم اکرم سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’ہماری بیٹی نے ابھی نان میں ایک ٹِم ٹیم (اسٹریلوی چاکلیٹ بسکٹ) لپیٹا اور کھا لیا۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’یہ کھانے کے بعد عائلہ نے کہا یہ اب تک کی سب سے مزیدار چیز تھی۔

سابق کرکٹر کی اہلیہ نے لکھا کہ ’میرے خیال میں وہ اپنی کثیر الثقافت کو بہت اچھی طرح قبول کررہی ہے۔

شنیرا کا یہ ٹوئٹ دیکھنے کے بعد اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ان کی بیٹی عائلہ کھانے کے اعتبار سے پاکستان اور آسٹریلیا کو ایک کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔

دوسری جانب وسیم اکرم نے اہلیہ کے ٹوئٹ پر ردّعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ لوگوں کو یہ تو بتائیں کہ آخر یہ ٹِم ٹیم ہوتے کیاہیں۔