Buy website traffic cheap


ماضی کی غلطیوں کو دہرا کرآگے نہیں بڑھ سکتے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ماضی کی غلطیوں کو بار بار دہرا کر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے،۔ گذشتہ دو سالوں میں کرونا وبا کے باوجود پاکستان معاشی طور پر بحالی کی جانب گامزن ہوا ہے اور ورلڈ بینک نے اس کی توثیق کی ہے۔

کا وزارتِ خارجہ میں “پائیدار ترقی میں نجی شعبے سے استفادہ” کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوے وزیر خارجہ نے کہا میں بطور وزیر خارجہ سمجھتا ہوں کہ ہمیں مثبت انداز میں آگے بڑھنے کیلئے مختلف سوچ اپنانا ہو گی۔

انہوں نے کہا ماضی کی غلطیوں کو بار بار دہرا کر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے۔ انہوں نے کہا گذشتہ دو سالوں میں کرونا وبا کے باوجود پاکستان معاشی طور پر بحالی کی جانب گامزن ہوا ہے اور ورلڈ بینک نے اس کی توثیق کی ہے، مخدوم شاہ محمود قریشی ۔ 2018 میں جب ہم نے حکومت کی باگ ڈور سنبھالی تو تمام معاشی اشاریے منفی میں تھے۔

انہوں نے کہا ہم، 20 ارب ڈالر کے اقتصادی فرق کو پورا کرنے کیلئے فوری کاوشیں بروئے کار لائے۔ میں نے ریاض ابوظہبی، اور بیجنگ کے دورے کیے۔ انہوں نے ہماری معاونت کی مگر وہ ہماری فوری ضروریات کو پورا کرنے کیلئے کافی نہ تھی۔ چنانچہ ہمیں آئی ایم ایف سے رجوع کرنا پڑا۔ آج ہم اس ملک میں پائیدار ترقی کی بات کر رہے ہیں جو ابھی تک آئی ایم ایف پروگرام کا حصہ ہے۔ ہمیں سمجھنے کی ضرورت ہے کہ دیرپا ترقی کیا ہے۔

اسی کی دہائی میں ہماری ترقی 6 فیصد کو چھو رہی تھی لیکن بعد میں یہ شرح برقرار نہیں رہ سکی۔ انہوں نے کہا ہمیں اس گروتھ کی شرح کو دیرپا بنانے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔

آج 5.4 فیصد گروتھ کو کافی نہیں کہا جاسکتا ہمیں اسے آگے لے کر جانا ہے۔ ہمیں دیکھنا ہے کہ دیرپا ترقی کا حصول کیسے ممکن ہو سکتا ہے۔ ہمیں آوٹ آف باکس سوچ کو آگے بڑھانا ہو گا۔

بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی نئے مشیر احتساب و داخلہ مقرر

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے شہزاد اکبر کے استعفے کے بعد بریگیڈیئر (ر) محمد مصدق عباسی کو مشیر احتساب اور داخلہ مقرر کردیا۔

بدھ کوکابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ‘صدر مملکت نے آئین پاکستان کے آرٹیکل 93 کی شق ایک کے تحت وزیراعظم کی سفارش پپر برگیڈیئر (ر) محمد مصدق عباسی کو وزیراعظم کا مشیر برائے احتساب اور داخلہ مقرر کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مصدق عباسی کی تقرری کا نفاذ فوری طور پر ہوگا۔خیال رہے کہ وزیراعظم کے سابق مشیر داخلہ اور احتساب شہزاد اکبر نے دو روز قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔