Buy website traffic cheap


بھارتی کرکٹ بورڈ کے نخرے برداشت نہیں کرینگے:احسان مانی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)بھارت کے نخرے اٹھانے کی ضرورت نہیں، پی سی بی نے دوٹوک فیصلہ کر لیا۔

پی سی بی نے بھارت سے سیریز کو پلان سے باہر سمجھ لیا ہے، چیئرمین احسان مانی نے کہاکہ پڑوسی ملک کے خلاف سیریز نہیں ہوگی ہمیں یہ تسلیم کرلینا چاہیے،ہمیں اس کے بغیر ہی گزارہ کرنا ہوگا، ہم سیاست کو الگ رکھتے ہوئے کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں لیکن ماضی میں بار بار وعدہ خلافی کرنے والے بھارت پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا، ہم روایتی حریف کے خلاف کسی سیریز کو ذہن میں رکھے بغیر پلاننگ کریں گے، اگر میچز ہو جاتے ہیں تو اچھی بات ہے، نہ ہوں تب بھی ہماری حکمت عملی مکمل ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ کورونا سے پیدا ہونے والی صورتحال میں دنیا بھر کی کرکٹ متاثر ہوئی ہے، فی الحال کوئی مالی مشکلات نہیں، ابھی 2،3 سال تک اخراجات برداشت کر سکتے ہیں تاہم اسٹیڈیمز کی تزئین و آرائش سمیت ترقیاتی کاموں کا سلسلہ روکنا پڑے گا، ہمارے کمرشل کنٹریکٹ تقریباً ختم ہو چکے ہیں، نئے معاہدوں میں آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ پاکستان کی دوسرے ملکوں سے باہمی سیریز کے میڈیا رائٹس ہونگے۔
احسان مانی نے بتایا کہ 2023 تک انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو پاکستان میں کھیلنے کے لیے آنا ہے، جنوبی افریقہ کے خلاف میچز بھی ہیں، موجودہ صورتحال میں سب سے بڑا چیلنج اس کرکٹ کی مارکیٹنگ ہے، انگلینڈ کے براڈکاسٹر ابھی خود دباؤمیں ہیں، ان پر آئندہ معاشی پریشر بھی بڑھے گا، ہو سکتا ہے کہ وہ پہلے جتنا سرمایہ نہ دے سکیں، ہمیں متبادل ذرائع تلاش کرنا پڑیں گے، مرکزی سپانسر ادارے کے ساتھ معاہدہ بھی ختم ہو رہا ہے، اگرچہ 19 سال کا ساتھ ہے لیکن ان کو بھی کوئی ایسی یقین دہانی چاہیے کہ کرکٹ کب شروع ہوگی۔