
جرمنی کی گندم کی پیداوار میں 3.7 فیصد کمی کا امکان

جرمنی(ماینٹرنگ ڈیسک) تازہ ترین پرورٹ کے مطابق جرمنی کی گندم کی پیداوار میں رواں سال 3.7 فیصد کمی کا امکان ہے جس کی وجہ بہار کے موقع پر خشک موسم رہنا ہے۔
ایسوسی ایشن آف فارم کوآپریٹوز کی جانب سے گزشتہ روز جاری جائزہ رپورٹ کے مطابق بہار 2020 ءکے دوران موسم نسبتاً خشک رہا جس کی وجہ سے گندم کی ملکی پیداوار 22.21 ملین ٹن تک رہنے کا امکان ہے جو 2019 ءکے مقابلے میں 3.7 فیصد ، تاہم رواں سال مئی کے 22.38 ملین ٹن کے اندازے سے معمولی کم ہے۔
دیگر اہم فصلوں میں تلوں کی پیداوار 13.3 فیصد اضافے کے ساتھ 3.20 ملین ٹن رہنے کا امکان ہے جو مئی کے 3.24 ملین ٹن کے اندازے سے معمولی کم ہے۔مکئی کی پیداوار 19.3 فیصد اضافے کے ساتھ 4.37 ملین ٹن رہنے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ جرمنی یوروپ میں فرانس کے بعد گندم کا دوسرا بڑا پیداکنندہ اور سب سے بڑا برآمد کنندہ ہے۔