Buy website traffic cheap


سردرد خاتون کیلئے مہربان، 7 کروڑ روپے کی لاٹری جیت گئی

واشنگٹن (ویب ڈیسک) سردرد امریکی خاتون کےلیے قسمت کی دیوی ثابت ہوا جس کے باعث وہ 5 لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت گئی۔

تفصیلات کے مطابق اکثر لوگ کہتے ہیں دینے والا جب بھی دیتا ہے چھپڑ پھاڑ کر دیتا ہے ایسا ہی کچھ امریکی خاتون کیساتھ ہوا جو دردناک سردرد میں مبتلا تھیں لیکن جب وہ سٹور سے سردرد کی دوا لینی گئیں تو لکھ پتی بن کر لوٹیں۔

جی ہاں اولگا رچی نامی خاتون کا سردرد ان کے لیے اس وقت خوشی کا باعث بن گیا جب وہ سٹور سے سردرد کی دوا لینی گئیں اور ساتھ میں لاٹری کا ٹکٹ بھی خرید لیا۔خبر رساں ادارے کے مطابق اولگا رچی کا کہنا تھا کہ میں ٹکٹ اور دوا خرید کر گھر لوٹی تو میں نے دیکھا کہ میرے ٹکٹ پر بمبپر انعام نکلا ہے جس کی انعامی رقم پانچ لاکھ ڈالر (تقریباً 7 کروڑ روپے) ہے۔

امریکی خاتون کا کہنا ہے کہ یہ دیکھ کر مجھے اپنے ا?نکھوں پر یقین نہ رہا کہ میں ہی وہ خوش نصیب ہوں جس نے بمبپر انعام جیتا ہے، میں خوشی سے تقریباً بے ہوش ہوگئی تھی۔

اولگا رچی کا کہنا ہے کہ وہ اس انعامی رقم سے اپنے گھر کی مرمت کرائیں گی اور باقی کی رقم اپنی ریٹائرمنٹ کےلیے سنبھال کررکھیں گی۔ میں سردرد کی شکرگزار ہوں جس نے میرے دن کو لکی ڈے بنا دیا۔