Buy website traffic cheap


دانیہ شاہ کو کونسی خوشی مل گئی؟

رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کو کوئی خوشی حاصل ہوئی ہے جس پر انہوں نے اللہ کا شکر بھی ادا کیا ہے۔

دانیہ شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود اپنے افیشل اکاونٹ پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔
ویڈیو میں دانیہ شاہ کو مشین کے ذریعے گائے بھینس کے لیے چارا کاٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔دانیہ شاہ کی ویڈیو کے بیک گراونڈ میوزک میں بالی ووڈ کا مشہور گانا سنا جا سکتا ہے جس کے بول یہ ہیں:
مجھ کو تو نے تو ہر خوشی دے دی
میرے مالک کرم تمہارا ہے
ویڈیو کے کیپشن میں دانیہ نے لکھا کہ ’میرے اللّہ نے مجھے میری خوشی دے دی اور میں بہت خوش ہوں۔واضح رہے کہ معروف میزبان عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیہ شاہ نے تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔ دانیہ شاہ کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت شیطان ہیں بلکہ شیطان سے بھی برے ہیں۔