Buy website traffic cheap

WhatsApp announces new feature for joining group members

واٹس ایپ کا گروپ ممبران کی شمولیت کے حوالے سے نئے فیچر کا اعلان

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی ذیلی پیغام رساں ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے فیچرز متعارف کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔حال ہی میں کمپنی کی جانب سے انسٹنٹ ویڈیو میسج کی تفصیلات کے اعلان کے بعد اب اینڈرائیڈ اور آئی او ایس میں مبینہ طور پر ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے جس کی مدد سے گروپ چیٹ میں رہتے ہوئے گروپ میں دیگر افراد کو شامل کیا جاسکے گا۔واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق اس فیچر میں ممکنہ طور پر گروپ چیٹ میں ایک بینر واضح ہوگا اور گروپ میں نئے افراد کی آسانی کے ساتھ شمولیت میں مدد دے گا۔