Buy website traffic cheap


واٹس ایپ نے نیا شاندار فیچر متعارف کروادیا

لاہور(ویب ڈیسک) سماجی رابطوں کی مقبول ترین ایپلی کیشن واٹس ایپ کا نیا فیچر بہت جلد تمام صارفین کیئے فعال کردیا جائے گا جس میں صارف اپنا واٹس ایپ سٹیٹس فیس بک پر بھی شیئر کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ آئے دنوں نئے اور جدید فیچر متعارف کروارہی ہے جس سے ان کے صارفین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ واٹس ایپ ایک ایسے فیچر کی آزمائش کر رہی ہے جس میں اب واٹس ایپ پر ڈالے جانے والے سٹیٹس کو صارفین فیس بک کے سٹیٹس پر بھی شیئر کر سکیں گے۔ یہ فیچر فی الحال واٹس ایپ کے تمام صارفین کیلئے نہیں ہے بلکہ یہ ابھی آزمائش کے مرحلے میں ہے اور جلد ہی یہ تمام صارفین کیلئے فعال ہوجائے گا۔واٹس ایپ کے ترجمان کے مطابق وہ صارفین کو اس بات کی ضمانت دیتے ہیں کہ ان کا ذاتی ڈیٹا اس فیچر سے محفوظ رہے گا، واٹس ایپ پر سٹیٹس شیئر کرنے کے بعد اسے فیس بک کے اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا جاسکے گا اور ایسا کرنے سے کسی بھی صارف کی اکاؤنٹ کی معلومات فیس بک یا دوسری ایپ کو نہیں دیا جائے گا۔