Buy website traffic cheap


یکم جنوری سے ان اسمارٹ فونز پر واٹس ایپ نہیں چلے گا

لندن: پیغام رسانی، آڈیو اور ویڈیو کال کی معروف واٹس ایپ یکم جنوری 2021 سے لاکھوں کروڑوں فون پر بند ہوجائے گی، یا پھر اس کے ازالے کے لئے اسمارٹ فون کے ا?پریٹنگ سسٹم کے نئے ورڑن کی ضرورت رہے گی۔

لیکن بری خبر یہ ہے کہ پاس پرانے ایپل اور اینڈروئڈ فون ایسے ہیں جنہیں ترک کرکے نیا فون خریدنے کے علاوہ کوئی اور راستہ باقی نہیں رہے گا۔ ایسے فون اب بھی بڑی تعداد میں دنیا بھر میں استعمال ہورہے ہیں، تاہم پہلے پرانے آپریٹنگ سسٹمز کا ذکر ہوجائے۔

اگر کوئی آئی فون آئی او ایس نائن یا اس سے بھی جدید ورڑن پر نہیں چل رہا یا آپ کا اینڈروئڈ فون کم ازکم 4.0.3 ورڑن یعنی آٓئسکریم سینڈوچ سے پیچھے ہے تو شاید واٹس ایپ کھلنے سے انکار ہی کردے گا۔ اس کا سیدھا مطلب یہ ہے کہ آئی فون فوراور اس سے نیچے کے سارے ماڈلوں پر واٹس ایپ بند ہوجائے گا کیونکہ وہ ان کا آئی او ایس اپ گریڈ ہوکر بھی آئی او ایس 9 تک نہیں پہنچ سکے گا۔

دوسری جانب آئی فون فور ایس، آئی فون فائیو، آئی فون فائیو ایس، آئی فون سِکس اور آئی فون سکس ایس جیسے اسمارٹ فون ماڈل آئی او ایس نائن کے اجرا سے پہلے فروخت کئے گئے لیکن ان میں سافٹ ویئر اپ ڈیشن کا امکان موجود ہے۔ اسی لیے آپ آج ہی اپنے فون کو اپ ڈیٹ کرلیجئے۔

دوسری جانب اینڈروئڈ? فون بڑی تعداد میں متاثر ہوں گے کیونکہ کم قیمت ہونے کی بنا پر یہ فون پوری دنیا میں مقبول ہیں۔یکم جنوری 2021 کے ساتھ ہی سام سنگ گیلکسی ایس ٹو، ایچ ٹی سی ڈیزائر، اور ایل جی ا?پٹیمس بلیک واٹس ایپ چلانے سے قاصر رہیں گے۔