Buy website traffic cheap


اہلیہ کے ناراض ہونے پر شوہر نے خودکوگولی مارلی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ماڈل کالونی میں گھرسے ایک شخص کی لاش ملی جس کی کنپٹی پرگولی لگی ہوئی تھی ، پولیس واقعے کو خودکشی قرار دے رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل کالونی کے علاقے میں واقع گھر سے ایک شخص کی لاش ملی جس کی کنپٹی پر گولی لگی ہوئی تھی، ایس ایچ اوآغا معشوق نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 50 سالہ رانا پاشا عرف راحیل کے نام سے ہوئی ہے جس نے خود کو اپنے اسلحے سے کنپٹی پرگولی مار کر خودکشی کی تھی جبکہ متوفی کی اہلیہ جھگڑے کے بعد 20 روزقبل بچوں کو لے کر میکے چلی گئی تھی اور شبہ ہے کہ متوفی نے دلبرداشتہ ہو کر خود کو گولی مارکرخودکشی کرلی۔

متوفی 2 بیٹے اورایک بیٹی کا باپ تھا ،لاش ورثاکے حوالے کردی۔