Buy website traffic cheap

مذہب

امریکہ میں کس مذہب کے لوگ زیادہ پڑھے لکھے ہیں؟

لاہور(ویب ڈیسک)امریکہ میں چار سالہ کالج کی ڈگری کو اقتصادی ترقی کے لیے ضروری سمجھا جاتا ہے ایسے میں آپ کے خیال میں کس مذہب کے پیروکار سب سے آگے ہو سکتے ہیں؟
تفصیلات کے مطابق : امریکہ میں حال ہی میں مذہب کی بنیاد پر شائع ہونے والے اعداد و شمار سے مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کی مختلف تعداد سامنے آئی ہے جس میں حیران کن انداز میں بعض مذاہب کی پیروی کرنے والے دوسرے مذاہب سے بہت آگے ہیں۔ تحقیق کرنے والی معروف کمپنی پیو ریسرچ کے مطابق کالج کی ڈگری حاصل کرنے والی مذہبی برادری میں سب سے آگے ہندو ہیں، جن میں 77 فیصد لوگ کالج کرتے ہیں۔ ان کے بعد یونیٹیرین یونیورسلسٹ آتے ہیں، جن کا فیصد 67 ہے۔ اس نظریے کے حامی لبرل ہوتے ہیں اور سچائی کے لیے آزاد اور ذمہ دارانہ تلاش و جستجو میں یقین رکھتے ہیں۔ ان دو مذہبی برادریوں کے بعد، یہودی آتے ہیں جن میں کالج کی ڈگری کے حصول کا فیصد 59 ہے جبکہ اینگلیکن چرچ کا فیصد بھی ان کے برابر ہے۔ ایپسکوپل چرچ کے لوگوں میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کا فیصد 56 ہے۔

کھلی کچہری میں شہری نے ایسی چیزکا لائسنس مانگ لیاکہ قہقہے گونج اٹھے
لاہور(ویب ڈیسک): کمشنر لاہور اور آر پی او شیخوپورہ کی کھلی کچہری میں ایک شخص نے توپ کے لائسنس کی درخواست دے دی۔کمشنر لاہور ڈویژن مجتبیٰ پراچہ اور آر پی او شیخوپورہ بلال صدیق کی سرکٹ ہاؤس شیخوپورہ میں کھلی کچہری، سائلین کی درخواستوں پر افسران کے احکامات جاری تھے کہ اچانک کھلی کچہری اُس وقت کشت زعفران بن گئی جب ایک شخص نے توپ کا لائسنس جاری کرنے کی درخواست دے ڈالی ۔سائل کا کہنا تھا کہ ’سوچا توپ کا لائسنس مانگوں گا تو پستول کا لائسنس آسانی سےمل جائیگا‘‘ ۔کھلی کچہری میں گورنمنٹ ایم سی ماڈل گرلز ہائی اسکول اکبر بازار کی عمارت میں دوبارہ گرلز اسکول بنانے کی ہدایت کے علاوہ محلہ جناح پارک کا مندر ہوٹل میں تبدیل کرنیوالےمتروکہ وقف املاک کے عملے اور محکمہ ایری گیشن کے بھرتی سکینڈل کی تحقیقات کاحکم دیا گیا۔ شہریوں نے ڈکیتی، راہزنی کی بڑھتی وارداتوں کے خلاف احتجاج بھی کیا۔