Buy website traffic cheap


عائشہ خان پرانے دن یاد کرنے لگیں

کراچی : شادی کے بعد شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی اداکارہ عائشہ خان نے پرانے دنوں کو یاد کرتے ہوئے بیٹی کی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عائشہ خان نے اپنی بیٹی ماہ نور کی وہ تصویر شیئر کی ہے جس وقت وہ سات ماہ کی تھی۔

مذکورہ تصویر میں عائشہ خان کی بیٹی نے سیاہ لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور وہ بڑے ہی دلکش انداز میں مسکرا رہی ہیں۔عائشہ خان نے بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ اس تصویر میں ماہ نور سات ماہ کی ہے۔ انسٹاگرام صارفین کی جانب سے بھی عائشہ خان کی اس پوسٹ کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔