Buy website traffic cheap


ڈبلیو ایچ او کا پاکستان میں کورونا ویکسینیشن مہم کے بہترین انتظامات کا اعتراف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے پاکستان میں کورونا ویکسینیشن مہم کے بہترین انتظامات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کورونا ویکسی نیشن مہم کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ڈاکٹرپلیتھاماہی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان میں کورونا ویکسینیشن مہم کے شاندار انتظامات کا اعتراف کرتے ہوئے جاری کوروناویکسینیشن مہم پربھرپوراظہار اطمینان کیا۔

سربراہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹرپلیتھاماہی نے پاکستان کی کورونا ویکسینیشن مہم کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے کہا پاکستان کے ویکسینیشن مہم کے اقدامات قابل تعریف ہیں، غیر ملکیوں کی ویکسینیشن مہم میں شمولیت قابل تحسین ہے۔ ڈاکٹرپلیتھاماہی کاکہنا تھا کہ پاکستان بھر کے ویکسینیشن مراکزمیں انتظامات شاندار ہیں، ویکسینیشن مراکزمیں انتظامات کورونا ایس اوپیز کے مطابق ہیں۔