صرف میری وجہ سے ٹیم کو شکست ہوئی تو قیادت چھوڑ دوں گا
لاہور(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز حمد نے کہا ہے کہ اگر ٹیم صرف میری وجہ سے ہاررہی ہوگی تو قیادت چھوڑ دوں گا۔
ذرائع کے مطابق :کراچی میں سینئر اسپورٹس جرنلسٹ سلیم خالق کی کتاب’ کرکٹ نامہ‘ کی تعارفی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کا بہترین موقع تھا تاہم اپنی غلطیوں کی وجہ سے کامیابی حاصل نہیں کرسکے، ہمیں غلطیوں پر قابو پانا ہوگا اور ناکامیوں سے سیکھنا ہوگا۔ سرفراز احمد نے کہا کہ اگر ٹیم برا کھیل پیش کرتی ہے تو ذمہ داری کپتان پر ڈالی جاتی ہے، صرف میری وجہ سے ٹیم کو شکست ہوئی تو قیادت چھوڑ دوں گا تاہم بیٹسمینوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور کارکردگی میں تسلسل کو برقرار رکھنا ہوگا۔ نیوزی لینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں شکست پر چیف سلیکٹر کے اظہار برہمی پرسرفراز احمد نے کہا کہ انضمام الحق نے جن غلطیوں اور خامیوں کی طرف نشاندہی کی ہے اسے دورہ جنوبی افریقا میں نہیں دہرائیں گے، دورہ جنوبی افریقا میں منصوبہ بندی سے کھلیں گے اور بہترین نتائج دینے کی کوشش کریں گے۔ مزید انہوں نے کہا کہ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کو اب غیر تجربہ کار نہیں کہہ سکتے، ٹیم میں زیادہ تر وہ کھلاڑی ہیں جنہوں نے 10،10 ٹیسٹ میچ کھیل لیے ہیں۔
چیف سلیکٹر انضمام الحق کا قومی ٹیم سے متعلق بڑا اعلان
لاہور(ویب ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کی یہی پرفارمنس رہی تو ٹیم میں تبدیلیاں آئیں گی ۔انضمام الحق نے کہا کہ سب کو اپنی ذمہ داری نبھانا پڑے گی، ٹیم میں کوئی بھی ذمہ داری نہیں لے رہا، آخر میں آنے والے کھلاڑیوں کوبھی اپنا کام کرنا ہوگا کیونکہ ٹیل اینڈرز فائیٹ نہیں کررہے اور یہ کمزوری ہے، ایک سال سے ہم یہ دیکھ رہے ہیں ،اب اس پر کام کرنا ہوگا۔چیف سلیکٹر نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ دراصل پریشر ڈیل کرنے کا نام ہے اور ہم چوتھی اننگز کا دباو¿ برداشت نہیں کرپارہے، نیوزی لینڈ کے خلاف تینوں میچز ہمارے ہاتھ میں تھے، اگر یہی پرفارمنس رہی تو ٹیم میں تبدیلیاں آئیں گی۔انضمام الحق کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیم کو اچھا پرفارم کرنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ رضوان کو کیپنگ کے علاوہ بیٹسمین کے طور پر کھیلنے پر منتخب کیا، سرفراز پر دباو¿ نہ ہو اس لیے رضوان کو بھی منتخب کیا، سرفراز کی قیادت میں ٹیم نے میچز جیتے ہیں۔انضام الحق کا کہنا تھا کہ امام الحق کو مجھ سے جوڑنا ٹھیک نہیں وہ اچھا کھلاڑی ہے اور ٹیم میں زیادہ عرصہ کھیل سکتا ہے۔واضح رہےکہ قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ نے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-2 سے شکست دی ہے اور اب قومی ٹیم نے جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ سیریز کھیلنا ہے جس کا آغاز 26 دسمبر سے ہوگا۔