Buy website traffic cheap


بے روزگار کھلاڑیوں کیلئے اقدامات کریں گے، ندیم خان

کراچی: ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان نے کہا ہے کہ جو کھلاڑی بے روزگار ہوئے ان کیلئے اقدامات کریں گے۔

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان نے کہا ہے کہ ہم معیار اور کارکردگی پر یقین رکھتے ہیں، اسی لیے تمام کھلاڑیوں کیلیے مقررہ وظیفے کے بجائے مختلف کیٹیگریز پر مشتمل نظام متعارف کرایا ہے، ایج گروپ کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑی پاکستان کا مستقبل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ا?ئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ 2020 کھیلنے والے 8 کرکٹرز اور پاکستان شاہین میں شامل 11 ایمرجنگ کرکٹرز اب سسٹم کا حصہ رہیں گے، اس دوران وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواکر ا?گے بڑھنے کے مختلف مواقع بھی پائیں گے۔

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس نے کہا کہ ان 192 کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں میں 146کے پاس کوئی دوسری ملازمت نہیں ہے،24 کے پاس عارضی ملازمتیں ہیں، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پی سی بی اپنے باصلاحیت اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پلیئرزکا خیال رکھتا ہے، جو کھلاڑی بے روزگار ہوئے ان کیلیے اقدامات کریں گے۔