
مشہور جرمن پولیس افسر کیلئےفیصلے کا وقت آگیا
لاہور(ویب ڈیسک )سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنے والی جرمنی کی معروف خاتون پولیس افسر کے لیے ماڈلنگ اور پولیس کے انتخاب کے لیے فیصلے کا وقت آ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنے والی جرمنی کی پولیس افسر کولزئیر کو اس کے ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے حتمی نوٹس جاری کر دیا گیا ہے جس میں انہیں آئندہ برس جنوری سے فل ٹائم ملازمت پر آنا ہوگا۔ پولیس افسر نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو بتایا ہے کہ ان کے لیے فیصلے کی گھڑی آ گئی ہے کہ وہ ماڈلنگ کے شعبے کو اختیار کریں یا پولیس میں جائیں۔ خاتون پولیس افسر کولزئیر نے اس سلسلے میں مداحوں سے رائے بھی طلب کی ہے کہ ان کو کس شعبے میں جانا چاہیئے ، خاتون پولیس افسر کو ڈیپارٹمنٹ نے رواں برس چھ ماہ کی رخصت بھی دی تھی ۔ پولیس افسر کولزئیر کے سوشل میڈیا پر فالورز کی تعداد پانچ لاکھ سے زائد ہے، خاتون نے مداحوں کو بتایا تھا ان کو حکومت کی جانب سے کوئی امداد نہیں مل رہی بلکہ وہ اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے کمائی کر کے زندگی کا گزر بسر کر رہی ہے۔ کولزئیر نے بتایا کہ ان کی خواہش ہے کہ ماڈلنگ اور پولیس کو ساتھ لے کر چلیں لیکن اب ان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔