
گوگل کا خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خراج تحسین

واشنگٹن(ماینٹرنگ ڈیسک )گوگل نے بھی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے،خواتین کے عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر میں سمینارز اور پروگرامز کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں خواتین کی اہمیت اور صنفی مساوات کو اجاگر کیا جا رہا ہے،
آج کے دن کی مناسبت سے سرچ انجن گوگل نے بھی ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی خواتین کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔عالمی مےڈےا کے مطابق گوگل نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنا ڈوڈل تبدیل کرکے خواتین کے نام کیا ہے جب کہ اس ڈوڈل کی خاص بات یہ ہے کہ اس پر کلک کرنے پر ایک مختصر اینی میٹڈ ویڈیو کھل جائے گی،گوگل ڈوڈل کی مختصر ویڈیو میں یہ دکھایا گیا ہے اسکول ہو یا دفتر، اسپتال ہو یا پولیس اسٹیشن، خواتین ہر شعبے میں ہی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔