Buy website traffic cheap


بیوی پر نظر رکھنے والی موبائل ایپ لانچ

لاہور (ویب ڈیسک) آئی ٹی انجنئیرز نے مردوں کیلئے ایک ایسی ایپلی کیشن تیار کی ہے جس کے ذریعے شوہر اپنی بیوی کی نقل و حرکت پر نظر رکھ سکے گا۔

تفصیلات کے مطابق : اس ایپلی کیشن کا نام ابشر ہے جس کے ذریعے کسی بھی خاتون کا وارث اس خاتون کی نگرانی کر سکے گا اور دیکھ سکے گا کہ وہ کہاں آ جا رہی ہے۔ اس ایپلی کیشن کے ذریعے خاتون کی نقل و حرکت کو محدود بھی کیا جا سکتا ہے اور اسے ملک سے فرار ہونے سے بھی روکا جا سکتا ہے۔ ایپلی کیشن میں گارڈین کو خاتون کا نام اور اس کا پاسپورٹ نمبر داخل کرنا ہوگا اور یہ طے کرنا ہو گا کہ وہ خاتون دن میں کتنی بار اور کتنی دور تک سفر کر سکتی ہے۔ ایپ میں ایک پیج ایسا ہے جس کے ذریعے وارث خاتون کی کسی جگہ سفر کی اجازت منسوخ بھی کر سکتا ہے۔ جونہی خاتون طے کردہ حدود سے باہر جائے گی الارم کے ذریعے شوہر کو اطلاع مل جائے گی۔ اب تک سعودی عرب میں اس ایپلی کیشن کو 10لاکھ سے زائد بار ڈاﺅن لوڈ اور انسٹال کیا جا چکا ہے۔