Buy website traffic cheap

Pakistan Army, Female Officers, Congo , UN, State Department,

پاکستان آرمی کی خواتین آفیسرزکی بہترین کارکردگی کے دنیابھرمیں چرچے

لاہور(ویب ڈیسک): افواجِ پاکستان کے بہادرجوانوں نے جہاں دنیابھرمیں ملک کا نام روشن کیا ہے وہیں افواجِ پاکستان کی خواتین آفیسرزبھی کسی سے کم نہیں‌ہیں. پاکستان آرمی کی خواتین آفیسرزکے دنیابھرمیں چرچے جاری ہیں.

تفصیلات کے مطابق اقوام امن مشن میں خدمات کا بھرپور اعتراف، بہترین کارکردگی پر پاکستانی خواتین کے 15 رکنی پیس کیپر دستے کو انعامات سے نوازا گیا۔ پاکستانی خواتین اقوام متحدہ امن مشن کے تحت کانگو میں امن کیلئے سرگرم عمل ہیں۔ میجر سامعیہ رحمان کو کانگو میں بہترین کارکردگی پر اقوام متحدہ تعریفی سند عطا کی گئی۔ میجر عروج عارف کو 5 گھنٹوں میں 25 کلومیٹر فاصلہ طے کرنے پر پہلی ڈینکن مارچ خاتون کا اعزاز حاصل ہوا۔ اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کا 16 فروری سے دورہ پاکستان بھی ان خدمات کا اعتراف ہے۔ امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز نے بھی پاکستانی خواتین کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی خواتین دنیا کیلئے جرات اور بہادری کی عظیم مثال بن کر ابھریں، عالمی امن کے لیے ان کی خدمات قابل قدر ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان 19 جون 2019ء کو کانگو میں خواتین دستے تعینات کرنے والا پہلا ملک ہے جبکہ اقوام متحدہ امن مشنز میں اب تک 450 خواتین خدمات انجام دے چکی ہیں۔