Buy website traffic cheap

World Cup; Pakistan team should focus on performance not venues, Wasim Akram

ورلڈکپ؛ پاکستان ٹیم وینیوز نہیں کارکردگی پر توجہ مرکوز کرے، وسیم اکرم

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کو وینیوز نہیں کارکردگی پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ کسی بھی دن یا اسٹیڈیم میں کھیلنے کیلیے تیار رہنا چاہیے، احمد ا?باد، چنئی، کولکتہ اور ممبئی سے کوئی فرق نہیں پڑتا، پاکستان ٹیم بھی ان باتوں سے پریشان ہونے کی بجائے کارکردگی پر توجہ مرکوز رکھے۔ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ میزبان ہونے کی وجہ سے بھارتی سائیڈ پر اضافی دباو¿ ہوگا۔قبل ازیں آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں پاکستان اور بھارت کا میچ سیکیورٹی خدشات کے باعث میچ کی تاریخ تبدیل کیے جانے کا امکان ہے جبکہ حتمی شیڈول کا اعلان بی سی سی ائی کی جانب سے کیا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق بھارت کا میچ جو 15 اکتوبر کو شیڈول کیا گیا تھا وہ اب 14 اکتوبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اور نیدلینڈز کے درمیان میچ 6 اکتوبر کو ہی حیدر آباد میں کھیلا جائے گا۔ حکومتی کمیٹی کا اہم اجلاس جمعرات کو ہوگاترمیم شدہ شیڈول کے تحت قومی ٹیم کو ورلڈکپ میں اپنا دوسرا میچ سری لنکا کے ساتھ جو پہلے 12 اکتوبر کو کھیلنا تھا اس کو دو دن پہلے کردیا گیا ہے۔ یہ میچ اب 10 اکتوبر کو حیدرآباد میں ہوگا۔۔